تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

‘یورپ میں مہنگائی کا نیا طوفان’

روس نے خبردار کیا ہے کہ عسکری قوت پر اخراجات میں اضافے اور پابندیوں کے باعث یورپ میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

ایک انٹرویو میں روسی وزیرداخلہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس پر پابندیوں سے یورپ میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو مسلح کرنے کے لیے دسیوں اربوں ڈالر اور یوروز خرچ کیے جارہے ہیں جب کہ روس پر نت نئی پابندیوں سے بھی یورپی ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

سرگئی لاوروف نے خبردار کیا کہ روس پر پابندیوں کی وجہ سے مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے شرح نمو سست روی کا شکار ہے اور ساتھ ہی ‘نئے غریب’ کا تصور بھی ابھر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں مشکل معاشی حالات کے دوران جرمنی کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی عسکری قوت میں اضافے کے لیے 100 بلین ڈالر مختص کرنے کا عمل دراصل جرمنی کا خود کو یورپی طاقت میں بدلنے کا تصور ہے لیکن مغرب نے اپنی معصومیت کی وجہ سے اس بات کو نہیں سمجھا۔

Comments

- Advertisement -