تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، شرح 37 فیصد سے متجاوز

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 69 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 8 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، انڈے 7 روپے 35 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش 12 روپے 87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 70 پیسے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا، بیف، دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 8 اشیا سستی ہوئیں۔ پیاز 9 روپے 59 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 30 روپے 27 پیسے سستا ہوا، گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی، چکن، چاول، کوکنگ آئل اور کیلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -