اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری، برطانوی وزیراعظم کے متعدد اعلانات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (10 اگست 2026): بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم آئندہ ہفتے متعدد اہم اعلانات کرنے والے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 ڈٓاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے اہم اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں اور ان اقدامات کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم برنہم برطانیہ بھر کے دورے کے دوران عوام کی بات سنیں گے اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے 10 سالہ منصوبے پر کام کریں گے۔

دوسری جانب ریفارم یو کے کے اقتصادی امور کے ترجمان رابرٹ جینرک نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اسے انرجی بلز پر عائد گرین لیویز اور ٹیکس ختم کر دینے چاہیئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں