اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

پاکستان میں‌ مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

(30 ستمبر 2025) عوام کیلیے بُری خبر ہے کہ عالمی ادارے نے پاکستان میں ترقی کی شرح متاثر اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک جاری کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے درپیش خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح متاثر ہونے اور حالیہ سیلاب سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ 2026 میں اوسطاً مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے سپلائی چین متاثر اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جب کہ گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی بڑھے گی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔ تاہم بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کیلیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اے ڈی بی نے مالی سال 2026 میں امریکا/ پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان اور بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سیلاب سے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کو نقصان، شرح نمو پر دباؤ ڈالے گا۔ تعمیراتی شعبے کیلیے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی طور پر نقصانات کم کریں گی۔ مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی پی ایما فین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت، لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں۔ تاہم اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معیشت کی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے

شعیب نظامی
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں