ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

لیگی حکومت کے معاشی اقدامات نے اثردکھانا شروع کردیا، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نون لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے اقدامات کے باعث مہنگائی کو مزید پر لگ گئے، پاکستان بیورو شماریات نے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔

حکومت تو چلی گئی لیکن اپنے پیچھے مہنگائی کا جن چھوڑ گئی، اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، حکومت کے پانچ سال مکمل ہوئے لیکن مہنگائی کم کرنے کے وعدے وفا نہ ہوئے۔

آسمان سے باتیں کرتی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے عوا م پریشان ہیں، پھل ہو یا سبزی دال ہو یا گوشت، مہنگائی اتنی ہے کہ غریب عوام کچھ نہیں خرید سکتی، ماہ رمضان کے دوسرے عشر ے میں بھی چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی، حکومت نے بچت بازار تو لگائے لیکن وہ بھی عوام کو سہولیات دینے میں نا کام دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ نون لیگ کے دورِ میں منافع بخش یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اربوں روپے خسارے میں چلا گیا، عوام کو انتظار ہے اب ایسی حکومت آئے جو مہنگائی ختم کرنے کے دعوؤں کے بجائے اس پر واقعی عمل کرے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قدرمیں اضافے کے اثرات مہنگائی کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کیلے،ٹماٹر، ایل پی جی ،آلو،گندم، گڑ ،ملک پاؤڈر، سرخ مرچ ،بیف، مٹن ، کپڑے، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی، انڈے، پیاز، لہسن، آٹا، چینی، دال ماش، سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، گیس نرخ ، نمک ،اری چاول، مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ،خوردنی تیل، چائے، تازہ دودھ ،دھی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ، صابن ، سمیت 33 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں