ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر اس کی شرح 34.25 فیصد کی سطح پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 73 پیسے اضافہ ہوا، دال ماش 1 روپے 92 پیسے مہنگی ہوئی، بیف کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔

چینی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ ہوئی۔ علاوہ ازیں، آلو، ماچس، کیلے سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے چکن اور انڈے سمیت 11 اشیا سستی ہوئیں۔ انڈے 113 روپے 34 پیسے سستے ہو گئے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 83 پیسے کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 31 پیسے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، گڑ اور گندم کا آٹا بھی سستا ہوا، بریڈ تازہ دودھ اور خشک دودھ سمیت 18 اشیا کی قیمت میں مستحکم رہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں