تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح30.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،

مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق 25 نومبر کو اختتام ہونے والے کاروباری ہفتے میں ہفتہ بہ ہفتہ مہنگائی میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارے کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.48 فیصد مزید بڑھ گئی ہے جس کی بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں اور سال بہ سال مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں انڈے کی فی درجن قیمت میں 21روپے50پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 276روپے تک ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کمی قیمت میں 12 روپے 60 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 299 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی۔

اس کے علاوہ حالیہ ہفتے پیاز 4 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگی، آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ، اور دودھ ، دہی، بیف اور مٹن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے دال چائے، لہسن، چاول سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں9اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے 93پیسے فی کلو سستی ہوئی اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر9 روپے 74پیسے سستا ہوا۔

اس کے علاوہ دال ماش ، دال مونگ ،گھی اور آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

- Advertisement -