اسلام آباد : بجٹ کے بعد نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اورمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.59 فیصد پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی 1.28 فیصد بڑھی ، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.59 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے کہا کہ ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 5 اشیا سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں ٹماٹر70.77 فیصد مہنگے ہوگئے اور ملک میں ٹماٹرکی اوسط فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوزکرگئی۔
ایک ہفتےمیں آٹا 10.57 فیصد مہنگا ہوا اور پاؤڈردودھ کی قیمت میں8.90 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ چکن،دالیں اورلہسن کی قیمتوں میں بھی مہنگی ہوئیں۔
ڈیزل3.58، پیٹرول 2.88 اور ایل پی جی کی قیمت 1.63 فیصد بڑھی جبکہ ایک ہفتے میں پیاز 9.05 اورآلو 1.04فیصد سستے ہوئے ساتھ ہی انڈے اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔