مظفرآباد: جہلم ویلی چناری کے نواحی گاؤں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بااثر افراد نے تین نوجوانوں پر ظالمانہ تشدد کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جہلم ویلی چناری کے نواحی گاؤں میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی اور نوجوان لڑکوں کو ڈیرے پر بلاکر انھیں بری طرح زدوکوب کیا، بااثر افراد نے 3 نوجوانوں کو گھر سے ڈیرے پربلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایس پی جہلم ویلی نے بتایا کہ بدترین تشدد سے تینوں افراد کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عباس شاہ نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث 5 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کو خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد کا ڈرائی کلینر پر تشدد


