جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

گجرات،مبینہ چورپرتشدد کرنے والے بااثرافراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : گجرات میں بااثرافراد نے چوری کے شبے میں ایک شخص کو درخت سے الٹا لٹکا دیا اور کئی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکوڑی بھلوال کے رہائشی زاہد اقبال نواحی گاؤں لدھا میں واقع ایک مزارمیں حاضری دینے گیا تو چند با اثر افراد نے چندے کے ڈبے سے پیسے چرانے کے الزام میں اسے پکڑ کر درخت سے الٹا لٹکا دیا اور ڈنڈے، جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مبینہ چور زاہد اقبال تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے نڈھال ہو گیا اوراُس کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں کے دباؤ پر اُسے درخت سے نیچے اُتارا گیا۔

ایسی ہی خبر : رحیم یار خان میں مبینہ ٹارچر سیل چلانے والے کامی شاہ نے گرفتاری

میڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے چارملزمان پکڑ لیے اور باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں با اثر شخصیات کے ہاتھوں گاؤں کے معصوم دیہاتیوں اور رہائشیوں کو تشدد بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اس سے قبل بھی رحیم یار خان کے گھر میں ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کے دباؤ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں