اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انھیں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کی جدوجہد پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے حق کے لیے عدالتی جنگ لڑنے والی قانون کی طالبہ کی جدوجہد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
[bs-quote quote=”فواد چوہدری نے انصاف کی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی کو ’دی فائٹر‘ قرار دے دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اطلاعات نے لکھا کہ خدیجہ صدیقی نے اپنے عزم سے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے انصاف کی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی کو ’دی فائٹر‘ قرار دے دیا۔
فواد چوہدری نے خدیجہ صدیقی کے وکیل حسن نیازی کے کردار کو بھی سراہا، لکھا ’مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے پر حسن نیازی تعریف کے مستحق ہیں۔‘
So happy for #KhadijaTheFighter she made Pak women proud by her resilience…. @HniaziISF desrves Kudoos for supporting the cause till conclusion….. 👍👍 https://t.co/ZMIt5TbCia
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 23, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور 5 سال قید کی سزا کا فیصلہ بھی برقرار رکھا۔
مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خدیجہ کیس: سپریم کورٹ کا ملزم شاہ حسین کوگرفتار کرنے کا حکم، 5سال قید کی سزا برقرار
ملزم نے مجسٹریٹ کورٹ کی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی، جس نے سزا کم کر کے 5 سال کر دی، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کو رہا کردیا، تاہم سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس پر از خود نوٹس لے لیا۔