ملکی ترقی کے اہداف کا حصول، میڈیا اہم کردارادا کر رہا ہے، مریم اورنگزیب -
The news is by your side.

Advertisement

ملکی ترقی کے اہداف کا حصول، میڈیا اہم کردارادا کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وژن 2025کے تحت حکومت نے اہداف مقرر کر رکھے ہیں پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔

اسلام آباد میں پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر شعبے کو اہداف کے حصول کیلئے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے، وژن 2025 میں عالمی فریم ورک کے تحت بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماں اور بچے کی صحت کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں آبادی بے ہنگم انداز سے بڑھ رہی ہے، حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے، منصوبوں کی قدر اور نگرانی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، وفاق صوبوں میں اہداف کو حصول کو یقینی بنارہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر فنڈز کی فراہمی ترقیاتی اہداف سے منسلک کی گئی، انسانی ترقی کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے، مردم شماری ایک حساس اور اہم معاملہ ہے، گزشتہ 30سال پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا، دہشت گردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری، تعلیم وصحت کا سلسلہ جاری رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پالیسیوں پر عمل درآمد میں صوبوں کو اپنا کردار اد ا کرنا ہے، ملکی ترقی کیلئے اہداف کے حصول میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اہداف کے حصول میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے وژن کو بھی آگے بڑھانا ہے، پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں