وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 2018سےلےکراپریل 2022میں جو ہواوہ بھی یاد کریں عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہو گیا ہے موسم کے حساب سے عمران خان کے بیان بدل رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا آپ کا پلان فیل ہوگیا، فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، ہیروں کا بیوپاری کہہ رہا ہے میں نے کیا کیا، زمینوں کا سوداگر اور قومی مفادات بیچنےوالا کہہ رہا ہے کہ میں نے کیاکیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے 2021 سے 22 جو کیا وہ عمران کو2023 میں یاد آرہا ہے؟ پہلےکہتاتھا میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ یہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے اب کہتا ہے کہ مجھے گرمیوں میں پتہ چل گیا تھا جس جس پر تم نے چوری کا الزام لگایااس نے40 سال کاحساب دیا تم کسی ایک سیاسی مخالف کیخلاف ایک ثبوت پیش نہ کرسکے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان تم اپنے 4 سال کا حساب دو، جنرل باجوہ تمہارےخلاف پلان بنارہا تھا تو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں دی ؟ جنرل باجوہ پلان بنارہا تھا تو اسے بہترین سپہ سالار ہونے کا تمغہ کیوں دیا؟ تمہیں معلوم تھا یہ احتساب کے خلاف ہیں تو قوم کواس وقت کیوں نہیں بتایا؟ طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرنے کو کس نے کہا تھا ؟ چیئرمین نیب کو وڈیو دکھا کر بلیک میل کرنے کو کس نے کہا تھا ؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہئے تھی، تو پھر کیوں دی؟ سینیٹ الیکشن اوراپنی نااہلی بچانے میں جنرل باجوہ کی مدد کیوں لی؟ لوگوں کی خریدوفروخت ہوئی تواس وقت تمہاری حکومت تھی، کارروائی کیوں نہیں کی ؟ الیکشن ، سیاسی انجینئرنگ اورسیاسی خریدوفروخت کا ثبوت ہے تو وہ تمہاری آڈیو لیکس ہیں سینیٹ میں 2018میں سیاسی منڈی لگائی تو وہ تم نے لگائی جس کے ثبوت ہیں جنرل باجوہ کےہوتے اگررول آف لاتباہ ہوا تو رول آف لاکےکسٹوڈین تم تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


