بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

وزیرِ اعظم جسے چاہیں وزیرِ اطلاعات بنائیں، یہ ان کی صوابدید ہے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت کے بارے میں بہتر فیصلہ وزیرِ اعظم ہی کریں گے، یہ وزارت وزیرِ اعظم کی طرف سے اعتماد کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری لندن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم جسے چاہیں وزیرِ اطلاعات بنائیں، یہ ان کی صوابدید ہے۔

[bs-quote quote=”میں یہاں تک پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی مہربانی سے پہنچا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

- Advertisement -

فواد چوہدری نے وزارت کی تبدیلی کی افواہوں پر کہا کہ وزیرِ اعظم ہی فیصلہ کریں گے، جسے وہ بہتر سمجھیں گے، وزارتِ اطلاعات کا قلم دان سونپیں گے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر مجھے وزیرِ اعظم کا یہ اعتماد حاصل ہو کہ میں ٹھیک کام کر رہا ہوں تو اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھوں گا۔

فواد چوہدری نے کہا ’میں یہاں تک پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی مہربانی سے پہنچا ہوں، اگروہ چاہیں گے تو بہ طور ممبر کام جاری رکھنے میں میرے لیے کوئی عار نہیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کی وزیراطلاعات بننے کی تردید، فواد چوہدری کو اپنا بھائی قرار دے دیا


خیال رہے کہ وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے وزارتِ اطلاعات کا قلم دان سنبھالنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے، فواد چوہدری کی جانب سے سامنے آنے والے ٹویٹ کے بعد شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں، فواد چوہدری میرا بھائی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کو فون کر کے کہا ہے کہ واپس آجائیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد چوہدری کی جگہ لوں۔

یاد کہ برطانیہ کے دورے پر موجود فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں