The news is by your side.

Advertisement

پولیس تشدد سے زخمی کارکن دم توڑ گیا، ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیوایم ترجمان کے مطابق  ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والا ایک کارکن اسلم اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایم کیو ایم ترجمان کے جاری بیان کے مطابق اسلم نارتھ کراچی یوسی 5 کا جوائنٹ آرگنائزر تھا اور جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑا۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم پولیس نے کہا ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جب کہ گرفتار تمام افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں