بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے، وہ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری محسوس کررہے ہیں، واضح رہے کہ انجری کے باعث شاداب نے آج بھی پریکٹس میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 اکتوبر کو راولپنڈی سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 7 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں