(17 اکتوبر 2025): آسٹریلیا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ آل راؤنڈر بھارت کے خلاف آنے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین انجری کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین مارنس لبوشین کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
مارنس لبوشین کو ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا، لیکن ڈومیسٹک لیول پر اچھے اسکورز کی بدولت انہیں دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون کی انجری معمولی ہے تاہم وہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ایشز کے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کر سکتے ہیں، لیکن بھارت کے خلاف احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


