تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کسی خاتون کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی، سعودی ادارے کی اہم وضاحت

ریاض : سعودی عرب میں ایک خاتون کی جانب سے ناانصافی کی شکایت پر "القریات چیرٹی” نے خاتون کی شکایت کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قریات گورنری میں ایک خاتون شہری کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے دعوے کے بعد ایک مقامی امدادی ادارے”برالقریات” نے اس حوالے سے مؤقف جاری کیا ہے۔

’القریات چیرٹی جو ضرورت مند خاندانوں کی رہائش کے لیے سہولیات مہیا کرتی ہے کا کہنا ہے کہ خاتون کا واویلا بے بنیاد ہے۔ اسے جبراً مکان سے نہیں نکالا گیا بلکہ اس کے لیے قانونی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔

امدادی تنظیم کی طرف سے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون کا یہ دعویٰ کرنا کہ اسے غیرقانونی طریقے سے مکان سے نکالا گیا ہے قطعی بے بنیاد ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو رہائش گاہ نہ ہونے پرایک تنظیم کی رہائشی کالونی میں فلیٹ دیا گیا تھا۔ اس کے پڑوسیوں کی طرف سے آنے والی شکایات کے بعد خاتون کے لیے متبادل مکان کا انتظام کیا گیا اور اسے کہا گیا کہ وہ مکان تبدیل کرے مگر خاتون نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

’قریات چیرٹی کا کہنا ہے کہ مکان خالی کرانے کے لیے خاتون کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ اسے ایک سال سے زاید عرصے تک بلا معاوضہ رہائش دی گئی۔

ایسوسی ایشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کے پڑوسیوں نے مجاز ریگولیٹری حکام کو اس کے خلاف ایک باضابطہ شکایت جمع کرائی توعمارت میں رہائش پذیر دوسرے لوگوں کے اجتماعی مفاد کے پیش نظر متعلقہ محکمے کی طرف سے متعدد بار خاتون سے رابطہ کیا گیا۔

اسے وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے قریات تنظیم کے تعاون سے ایک متبادل مکان کی آفر کی گئی مگر خاتون نے ماننے سے انکار کردیا۔

یہاں تک کہ اسے یہ پیشکش بھی کی گئی تھی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق دوسری رہائش گاہ کا انتخاب کرے اور اسے یہ دوسری رہائش گاہ ایسوسی ایشن کے خرچ پر فراہم کی جائے گی لیکن اس نے ان پیشکشوں سے انکار کر دیا اور ناجائز طریقے سے جائیداد میں رہنے پر اصرار کیا۔

اس سارے معاملے کے بعد ایسوسی ایشن اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر مجبورتھی، اسے جگہ خالی کرانے کے لیے قانونی نوٹس دیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ خاتون نے مکان خالی کرنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کیا۔ عدالت نے خاتون کی بے دخلی کے فیصلے کی تائید کی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے مکان خالی کرایا گیا۔ برالقریات‘ کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کو متبادل مکان دینے کی سابقہ پیشکش پر قائم ہے۔

Comments

- Advertisement -