جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

امریکہ : گارڈ نے خواتین قیدیوں کی جیل کی چابی مردوں کے حوالے کردی، اندوہناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیانا : امریکہ میں خواتین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جاتا ہے، جس کی تازہ مثال امریکی جیل میں قید خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے حوالے سے سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی مغربی ریاست انڈیانا کی ایک جیل میں خواتین قیدیوں نے مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ رات جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی ضلعی عدالت میں یہ مقدمہ ایک جوڑے کی جانب سے دائر کیا گیا، مذکورہ مقدمے میں مجموعی طور پر 28خواتین بھی مدعی ہیں، انہوں نے اپؤنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ23 ​​اکتوبر2021 کی رات کو جیفرسن ویل کی کلارک کاؤنٹی جیل میں آدھی رات کے بعد ان پر جنسی حملہ کیا گیا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ متاثرہ خواتین قیدیوں نے ڈیوٹی پر مامور ایک سیکورٹی گارڈ ڈیوڈ لو پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک ہزار ڈالر کے عوض مرد قیدیوں کو ہمارے لاک اپ کی چابی فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پر حملہ کرنے والوں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے، یہ کارروائی تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی اس دوران وہاں موجود گارڈ نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔

درخواست گزاروں کا مزید کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے شکایت ملنے کے بعد ملزمان کے بجائے متاثرہ خواتین کو ہی مورد الزام ٹھہرایا اور ان ذاتی اشیاء ضبط کرلیں۔

خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ انتطامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ خواتین قیدیوں کو تحفظ فراہم کریں تاکہ آئندہ وہ کسی قسم کی بدسلوکی کا نشانہ نہ بنیں۔

دوسری جانب جیل میں ڈیوٹی پر مامورگارڈ لو نے میڈیا کو بتایا کہ مرد قیدیوں نے وہ چابیاں چُرا لی تھیں جس سے انہیں خواتین کے سیل تک رسائی حاصل ہوئی اور مجھے اس واقعے متعلق کچھ دن بعد ہی علم ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں