اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن کی چوری کا انکشاف adiala jail
The news is by your side.

Advertisement

اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، راشن کی بوریاں سوکھی روٹیوں کی بوریوں کے نیچے چھپا کر منتقل کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے سرکاری راشن پولیس ہڑپ کرنے لگی ہے، سرکاری راشن جیل کے باہر گودام منتقلی کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ٹھیکیدار نے سرکاری راشن اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر جیل کے باہر گودام میں منتقل کیا۔

قیدیوں کے لیے لائے گئے راشن کی بوریاں سوکھی روٹیوں کی بوریوں کے نیچے چھپا کر منتقل کی جاتی ہیں، سرکاری راشن میں چاول، دالیں شامل ہیں، سرکاری راشن لے جانے والی گاڑی کا نمبر بھی سامنے آگیا لیکن حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے ایک پولیس اہلکار جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ روٹیوں کے ٹکڑوں کی آڑ میں چاول، چینی، پتی گھی اور دیگر چیزیں جیل سے باہر لے جائی جاتی ہیں، اس کام میں جیل کا ٹھیکے دار اور دیگر ملوث ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے اہلکار جاوید کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ویڈیو کو پرانا قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر سخت سیکیورٹی میں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اس وقت کی ہے جب اہلکار جاوید اور ٹھیکے دار کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور گاڑی میں لے جائے گی صرف سوکھی روٹیاں ہیں اس میں راشن کی موجودگی بے بنیاد ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں