site
stats
پاکستان

بھارتی فوج کی جنونیت نے پاکستانی چرواہے کی جان لے لی

قصور : قصور کے سرحدی علاقے بھکی ونڈ میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے پاکستانی چرواہاہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے سرحدی علاقے بھکی ونڈ میں بکریاں چرانے والا اعجاز نامی نوجوان مویشی چراتے ہوئے بے دھیانی میں بارڈر کراس کر گیا جسے بھارتی فوج نے بغیر کسی انتباہ کے براہ راست فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور لاش بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی چرانے والے اعجاز نے بھارتی سیکیورٹی کو اپنی شناخت سے بھی آگاہ کیا تھا اور وہ غیر مسلح بھی تھا اس کے باوجود بھارتی سیکیورٹی فورس نے کسی قسم کی وارننگ دیے بغیر اعجاز پر براہ راست فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور لاش بھی اپنے ساتھ لے گئے جس کے باعث قریبی پاکستانی علاقوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید جانیے : پاک بھارت سرحدی فورسز مذاکرات، سیز فائرمعاہدے پرسختی سے عمل درآمد کرنے پراتفاق

یاد رہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسسز کے درمیان ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا کہ جس میں طے پایا تھا کہ سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ایسی کارروائیوں سے گریز کیا جائے گا جس سے معصوم لوگوں کی جان جانے کا خدشہ رہے اور اس حوالے اصول و ضوابط اور ضابطہ اخلاق طے پایا تھا تا ہم بھارتی فورس نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معصوم جرواہے کی جان لے لی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top