تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری داخلہ کے سپرد

اسلام آباد : انکوائری کمیٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ کے سپرد کردی ، سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو جمع کرادی۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیا اور دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات روپورٹ کاحصہ ہیں، فیصل واوڈا کے بیان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

چند روز قبل وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ ارشد شریف کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ انکوائری کمیشن کو دی جائیگی، ارشد شریف کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کے خدوخال پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ وقت پر ہوگئی فیکٹس ریکارڈ پر آگئے ہیں، فیکٹس کا ریکارڈ پر آنا مزید تحقیقات کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم انکوائری کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو لکھ چکے ہیں، ہمارے بنائے ہوئے کمیشن پر ارشدشریف کی فیملی نے اعتماد نہیں کیا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے، ہم سپریم کورٹ میں جمع کرانے جارہے ہیں، اگر کوئی کمیشن بنتا ہے تو یہ رپورٹ ان کو دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -