تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‏’انشااللہ آج یا کل گوادر میں دھرنا ختم ہو جائے گا‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مظاہرین کے مسائل کا تفصیلی جائزہ اور ‏ان کے حل کیلئے اقدامات پر بات کی ہے انشااللہ امید ہے آج یا کل گوادر میں دھرنا ختم ہو جائے ‏گا۔

گوادر میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور صوبائی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر ‏نے کہا کہ وعدے صرف دھرنے سے اٹھانے کیلئے نہیں کئےجا رہے وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ ‏لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گوادر آئے، زبیدہ جلال بھی موجودہیں ‏وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری سے تفصیلی بات ہوئی پانی کیلئے دو نئے ڈیم مکمل کئے ‏جا چکے ہیں پانی پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادرمیں پانی کی تقسیم کیلئے جو سسٹم ہے وہ نامکمل ہے گرمیوں تک ‏گوادرمیں پانی کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آئے گی، روزگار، صحت اور تعلیم کیلئے اقدامات ‏تیز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 161میں سے 149منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ‏وزارت توانائی کی ٹیم مزید بجلی خریدنے کیلئے چین جاکر معاہدہ کرے گی معاہدوں پر کام ‏شروع ہو چکا 100میگاواٹ 2023میں گرمیوں تک گوادرپہنچ جائیؤے گی گوادرمیں قائم ووکیشنل ‏سینٹر کو فعال بنانے کیلئے فیصلے کئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -