اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ سے متعلق کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس نیا سپراسٹار بننے کا موقع ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ’میں میچ پر جانے کی تیاری کررہا ہوں، انشااللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی، پاکستان کی ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس پاکستان کا نیا سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے۔
خیال رہے کہ آج شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں،آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے ، پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی پاکستان کی ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 24, 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کے خلاف اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔