تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اریبہ حبیب کی بات پکی، رسم کی دلکش تصاویر جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف وخوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی ‘بات پکی’ ہوگئی، انہوں نے اپنی رسم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اریبہ حبیب کے گھر پر ہی بات پکی ہونے کی رسم ہوئی، اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اداکارہ کی سعدین عمرن نامی نوجوان کے ساتھ شادی ہوگی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اریبہ کے ہمراہ ان کے منگیتر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خوبصورت اداکارہ کی خاندان کے ساتھ تصویر کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔ رسم کے دوران اریبہ نے دلکش مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بے حد جچ رہی ہیں۔

’’آپ میں سے کس کو یاد رہے گی ’نند‘ اور ‘بھابھی‘ کی یہ جوڑی‘‘؟

قبل ازیں اریبہ سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کے ہاں بات پکی ہونے کی رسم ہوئی ہے جس کے بعد تصاویر شیئر کرکے اداکارہ نے باقاعدہ بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے اپنے مداحوں کو سسرال کی جانب سے آنے والی عیدی سے متعلق بھی بتایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

Comments

- Advertisement -