تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیش کش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے 23 ایم این ایز نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا، وعدہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں آئی تو پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیش کش سن کر بلاول بھٹو نے پوچھا کہ ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے، رانا ثنا نے بتایا کہ سب کا تعلق پنجاب سے ہے، پیش کش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی ایم این ایز ساتھ ہیں تو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں لائی جاسکتی ہے، 26 مارچ کے بعد ایک جامع حکمت عملی مل کر بنائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لی پرویز الٰہی کے گھر جاؤں گا جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے ووٹ کے لیے میں بھی رابطے میں ہوں۔

Comments

- Advertisement -