تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایسا محل جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے

لندن : برطانیہ کی سب سے زیادہ آسیب زدہ جگہ ’ایسٹن محل‘ جہاں جوان خاتون کو اس کے والد نے قید کرکے رکھا تھا۔

بعض افراد مافوق الفطرت مخلوق اور جنات پر بالکل یقین نہیں رکھتے۔ ان کا خیال ہے کہ جنات ایک وہم ہیں۔ لیکن جنات کا وجود ایک حقیقت ہے۔ یہ ہماری طرح زندگی گزارتے ہیں، ان کی شادیاں بھی ہوتی ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں، اور یہ مرتے بھی ہیں۔

جنات بعض جگہوں پر قبضہ کرلیتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہیں۔ برطانیہ میں بھی کچھ ایسی ہی جگہیں ہیں جہاں کئی افراد نے کچھ غیر معمولی’سائے‘ یا سرگرمیوں کو دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ جگہیں کون سی ہیں‘۔

برطانوی شہر برمنگھم میں 17 ویں صدی میں تعمیر کیا جانے والا ایسٹن ہال ایسی جگہ ہے جو بہت ساری روحوں کا گھر ہے جہاں گھر میں صفائی کرنے والی لڑکے کی روح بھی محل میں بھٹکتی رہتی ہے جس نے چوری کا الزام لگنے کے خود پھانسی لگالی تھی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس آسیب زدہ جگہ کا دورہ کرنے والے کچھ حیرت زدہ سیاحوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے محل میں سابق ہاؤس کیپر(دیکھ بھال کرنے والا) کو دیکھا جو کرسی پر سبز رنگ کا خاص لباس پہن کر بیٹھا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکبین پراپرٹی کی سب سے حیرت انگیز جگہ سرمئی بھوت کی ہے جس سے متعلق خیال رہے کہ وہ میری ہولٹ ہے جو مذکورہ جگہ کے خطرناک مالک کی بیٹی تھی جسے نوکر کے ساتھ بھاگنے کی پاداش میں 16 برس تک اس محل کے ایک قید خانے میں بند رکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -