پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

10 دسمبر سے قانون نافذ! میٹا اور انسٹاگرام نے صارفین کے اکاؤنٹس بند کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس بند کردیئے گئے ، قانون دس دسمبر سے نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے نفاذ کے پیش نظر فیس بک اور انسٹاگرام نے تقریباً نصف ملین اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

آسٹریلیا کی اس پابندی کا اطلاق 10 دسمبر سے ہونا ہے، لیکن میٹا نے صارفین کو پچھلے ماہ ہی مطلع کیا تھا کہ 4 دسمبر سے اکاؤنٹس بند کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "ہم 10 دسمبر تک تمام صارفین کو ہٹانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن قانون کی تعمیل ایک مسلسل اور پیچیدہ عمل ہوگا۔ اگر آپ 16 سال سے کم ہیں تو اب بھی اپنے ڈیجیٹل مواد کو انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک سے محفوظ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔”

وہ صارفین جو غلطی سے 16 سال سے کم سمجھے گئے، انہیں اپیل کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ تھریڈز پر اکاؤنٹ رکھنے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے، لہٰذا 16 سال سے کم صارفین تھریڈز پر بھی اکاؤنٹ نہیں رکھ سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ پابندی کے نفاذ تک تمام انڈر ایج اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرانچاس اعشاریہ پانچ ملین آسٹریلین ڈالر تک کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے، فیس بُک میسنجر پابندی سے مستثنی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری میں ای-سیفٹی کمشنر نے بتایا تھا کہ فیس بک پر تقریباً 150,000 اور انسٹاگرام پر 350,000 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو 13 سے 15 سال کے صارفین کے نام پر ہیں۔

آسٹریلیا کی وزیر مواصلات انیکا ویلز نے نیشنل پریس کلب میں کہا کہ 10 دسمبر تک اگر کوئی بچہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھتا ہے تو وہ پلیٹ فارم قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، تاہم موجودہ اکاؤنٹس کی چھان بین اور نئے اکاؤنٹس کی روک تھام میں وقت لگے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں