تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صارف کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے انسٹاگرام کا سیکیورٹی فیچر متعارف

نیویارک: فوٹو شیئرنگ کی موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے سیکیورٹی کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صارفین کی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا، 6 ماہ بعد اسے دنیا بھر میں استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق انسٹاگرام کے متعدد صارفین تھرڈ پارٹی ایپلیکشنز استعمال کرتے ہیں جس سے خدشہ تھا کہ اُن کا ڈیٹا کوئی بھی کمپنی استعمال کرسکتی ہیں۔

فیچر ایکٹیو کرنے کا طریقہ                                          

انسٹاگرام ایپ کی سیٹنگز میں جاکر سیکیورٹی اور پھر ایپس اینڈ ویب سائٹ کا آپشن کھولیں، وہاں تھرڈ پارٹی سروسز کا آپشن آئے گا جسے اگر کھول دیا جائے تو وہاں آئی ڈی پر چلنے والی تمام تھرڈ پارٹی ایپ بند ہوجائیں گی، صارف اپنی مرضی کے مطابق دوبارہ انہیں کھول سکے گا۔

کممپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنے صارف کو مزید اختیار دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنا سکے‘‘۔ انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور فیچر پر کام جاری ہے جس کے تحت صارف کا ڈیٹا کسی بھی کمپنی کے پاس جانے سے قبل اُس کی اجازت درکار ہوگی۔

Comments

- Advertisement -