ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

انسٹاگرام نے فلسطینی صارفین کے بائیو میں ’دہشتگرد‘ لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا کی زیرِ ملکیت تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے فلسطینی صارفین کے بائیو میں ’دہشتگرد‘ لکھنے پر معذرت کر لی۔

دی گارجیئن کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل انسٹاگرام پر کچھ فلسطینی صارفین کے بائیو میں ’دہشتگرد‘ لکھا دیکھا گیا تھا۔ ایک ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو بنا کر اس کی نشاندہی کی تھی۔

اب میٹا کے ترجمان کا آفیشنل بیان سامنے آیا ہے جس میں معذرت کی گئی۔ صارفین کے بائیو میں جہاں عربی میں ’فلسطینی‘ لکھا تھا اس کا انگریزی میں ’دہشتگرد‘ ترجہ کیا گیا۔

کچھ صارفین کے بائیو میں یہ جملہ بھی لکھا دیکھا گیا: ’الحمد للہ، فلسطینی دہشتگرد اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔‘

جب ٹک ٹاک صارف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی تو انسٹاگرام نے خودکار ترجمے کو ٹھیک کیا۔ میٹا کے ترجمان نے دی گارجیئن کو بتایا کہ اس مسئلے کو حل کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ حل کیا جس کی وجہ سے ہماری کچھ پروڈکٹس میں عربی کے نامناسب ترجمے ہوئے تھے۔ ہم معذرت خواہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں