اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

انسٹاگرام نے صارفین کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے وقتاً فوقتاً کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی چند ہفتوں میں انسٹاگرام پر چار سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گی۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت انسٹاگرام پر دو افراد ہی لائیو گفتگو کرسکتے ہیں، نئے فیچر پر دسمبر 2020 سے تجربہ کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کے سی ای او آدم موسری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کر رہے ہیں جس کے بعد ایک وقت میں دو کی بجائے چار افراد تک لائیو گفتگو کر سکیں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا تھا، اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔

لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو سہولت ملی تھی، انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا گیا تھا جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں