تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رمضان المبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے انسٹاگرام کا زبردست فیصلہ

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت فوٹر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے احترام رمضان کی مناسبت سے اہم قدم اٹھا لیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ماہ مبارک کی مناسبت سے MonthOfGood# کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا جس کا مقصد ماہ صیام کا مثبت پیغام لوگوں تک پھیلانا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں دو ارب سے زائد مسلمان ماہ رمضان میں روزے رکھیں گے، یہ سال کے سب سے بڑی عالمی ثقافت کے لمحات ہیں‘۔

اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران دنیا بھر کے صارفین انسٹاگرام پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کریں گے، ہیش ٹیگ اُن تمام صارفین کے لیے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے رمضان میں 16ملین صارفین نے انسٹاگرام پر رمضان کا لفظ استعمال کیا، جس کے بعد انتظامیہ نے رواں سال ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

کرونا کے پیش نظر انسٹاگرام نے صارفین سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ سماجی فاصلہ لازمی اختیار کریں، ماہ رمضان میں ایک دوسرے سے جڑے رہنے کے لیے ہیش ٹیگ استعمال کریں اور ایک دوسرے کو نیکی کا پیغام دیں، رمضان کی برکتوں کو پھیلائیں اور اس ماہ میں لوگوں کی مدد بھی کریں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ہیش ٹیگ کو کسی بھی اچھی اور مثبت پوسٹ، کمنٹس اور لائیو چیٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے چیڑیٹی سے متعلق معلومات دینی ہو، کسی کو اچھائی، درگزر یا امن کا پیغام دینا ہو یا پھر ورچوئل افطار میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -