تازہ ترین

دنیا بھر میں ’انسٹاگرام‘ کی سروس متاثر

کراچی: فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، صارفین ایپ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں جتنی جلدی ہوسکے گا سروس بحال کردی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام صارفین جب ڈیسک ٹاپ پر ایپ کھولتے ہیں انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگوں کو بھارت میں ٹویٹر کے استعمال میں بھی پریشانی کا سامنا ہے اور شکایت کی گئی ہے کہ ایپ کام نہیں کررہی۔

ڈاونڈیکٹر کے مطابق ہزاروں انسٹاگرام صارفین ایپ کے ساتھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ تقریبا 47 فیصد انسٹاگرام صارفین ایپ کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں 27 فیصد کو ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے اور 26 فیصد کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -