تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انسٹاگرام نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا

سان فرانسسکو: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے اب ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر  چار گھنٹے کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ دنوں کی جس کا تجربہ کامیاب رہا تو اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین پرائیوٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمنگ ویڈیو بالکل اُسی طرح دیکھ سکیں گے جیسے وہ اسٹوریز اور پوسٹ دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اب انسٹاگرام استعمال کریں بے فکری کے ساتھ، زبردست سہولت متعارف

انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کے بعد صارفین کی ویڈیوز آرکائیو میں محفوظ ہوں گی اور تیس روز کے بعد خود بہ خود غائب ہوجائیں گی، اس دوران صارف کو ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق لائیو اسٹریم کے دورانیے میں اضافے کے بعد صارفین اپنے دوستوں سے زیادہ دیر تک رابطے میں رہ سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -