The news is by your side.

Advertisement

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا

فیس بک کی زیر ملکیت معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لاسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس واپس لاسکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کردیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

اب انسٹاگرام نے اس نئے ’ریسینٹلی ڈیلیٹڈ‘ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لاسکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ’ریسینٹلی ڈیلیٹ‘ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آجائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں