اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

اب انسٹاگرام استعمال کریں بے فکری کے ساتھ، زبردست سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر نازیبا کمنٹس کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر کمنٹس کے ذریعے بدکلامی یا نازیبا گفتگو کرنے والے صارفین کی آواز دبانے کا فیصلہ کرلیا۔

انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والےقدم کے بعد اب پوسٹ پر آنے والے نازیبا کمنٹس رپورٹ کیے بغیر خود بہ خود ہی غائب ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک ہی میسنجر متعارف

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وہ الفاظ جنہیں ماضی میں صارفین نے رپورٹ یا بلاک کیا انہیں سسٹم میں شامل کرلیا گیاہے، کوئی بھی صارف اب وہ الفاظ تحریر کرے گا تو اُس کے کمنٹس غائب ہوجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ’آرٹی فیشل انٹیلیجنس سسٹم کے تحت نازیبا کمنٹس اور بدکلامی والے الفاظ کی نشاندہی کی گئی ہے‘۔

انسٹاگرام کی کسی بھی پوسٹ پر کیے جانے والے کمنٹس بظاہر نظر نہیں آئیں گے البتہ اُن کی جگہ ’ویو ہڈن کمنٹس‘ لکھا ہوگا جس پر کوئی بھی صارف کلک کرے گا تو وہ اُس تبصرے کو پڑھ سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں