جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کم عمر صارفین کے لیے انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ اکتوبر میں +13 ریٹنگ کانٹینٹ کو کم عمر صارفین تک پہنچنے سے روکنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ کمپنی ان گائیڈ لائنز کا عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر اطلاق کرنے جا رہی ہے۔

میٹا کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ نیو میکسیکو اور لاس اینجلس کی عدالت میں کمپنی کو نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا۔

10 دسمبر سے قانون نافذ! میٹا اور انسٹاگرام نے صارفین کے اکاؤنٹس بند کردیئے

کمپنی نے ’لمیٹڈ کنٹینٹ‘ ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس میں زیادہ سخت فلٹرز شامل ہیں تاکہ کم عمر صارفین نہ تو حساس مواد دیکھ سکیں، نہ اس پر تبصرہ کر سکیں اور نہ ہی ایسے تبصرے وصول کر سکیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نئے فیچر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں