تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس، قرنطینہ کرنے والے صارفین کے لیے انسٹاگرام کا زبردست فیچر

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے کرونا سے بچاؤ کے لیے خود کو قرنطینہ کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے ’کوواچنگ‘ نامی فیچر متعارف کیا گیا جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران پوسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق کال کرنے اور ریسیو کرنے والا صارف ایک دوسرے سے جڑے گا اور دونوں محدود رہیں گے یعنی کوئی تیسرا شخص اُن کی گفتگو میں خلل نہیں ڈال سکے گا۔

فیچر استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

انسٹاگرام کی ویڈیو چیٹ کے دوران دائیں جانب ایک فیچر دکھائی دے گا جس پر کلک کرنے کے بعد پوسٹ نمایاں ہوجائیں گی اور پھر صارف اپنے دوست کے ساتھ مل کر ان پر تبصرہ کرسکے گا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ صارف کو کووڈ-19 کے حوالے سے مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے اقدامات کیے، مصدقہ معلومات کے ساتھ ایک اسٹیکر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کمپنی نے اُن اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کرلی ہے جو کرونا وائرس سے متعلق بے بنیاد معلومات پھیلا رہے تھے۔

انسٹاگرام نے ایپ میں عطیات dinyکا اسٹیکر بھی شامل کیا جس کے تحت نجی ادارے کرونا کے خلاف جنگ میں اپنے عطیات عالمی ادارہ صحت کو دے سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں کمپنی نے صارفین کو قرنطینہ یا گھروں پر رہنے کی ترغیب دینے کے حوالے سے’گھروں پر قیام کریں‘ کا اسٹیکر متعارف کرادیا ہے جسے شہری ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -