تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انسٹاگرام کے ہوم پیج ڈیزائن میں تبدیلی

دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنی ہوم اسکرین کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے اپنی ہوم اسکرین کا لے آؤٹ ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں شاپنگ اور ریلز کا اضافہ کیا ہے، اس ڈیزائن میں شاپنگ اور ریلز کو ایپ کی نیوی گیشن بار میں مستقل جگہ دی گئی ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے رواں سال ستمبر میں اس تبدیلی کا عندیہ دیا گیا تھا اور اس وقت ہوم اسکرین کے نئے ورژن کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

کمپنی کی جانب سے اس نئے ڈیزائن کو عام صارفین کے لیے متعارف کروایا جارہا ہے۔

نئے ڈیزائن کے بعد ریلز نے کریئٹ اے نیو پوسٹ کے شارٹ کٹ کی جگہ لی ہے جبکہ نیا شاپنگ سیکشن ایکٹی ویٹی ٹیب کی جگہ نظر آئے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایکٹی ویٹی سیکشن اور کریئٹ پوسٹ کے شارٹ کٹس اب ایپ کے اوپر دائیں کونے پر ان باکس کے برابر میں منتقل کردئیے گئے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ اس تبدیلی سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ریلز اور شاپنگ کے رجحان میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ صارفین انسٹاگرام کے پرانے شارٹ کٹس کو استعمال کرنے کے عادی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ صارفین اس نئے ڈیزائن پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -