سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام نے ٹاک ٹاک کی طرز پر نیا فیچر متعارف کرادیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے برازیل کے تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ’انسٹاگرام ریلز‘ نامی فیچر متعارف کرادیا۔
انسٹاگرام ریلز استعمال کرنے والے صارفین ٹک ٹاک کی طرح اپنی پندرہ سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر انہیں اسٹوریز میں شیئر کرسکتے ہیں۔
فیچر استعمال کرنے والا صارف کمپنی کی جانب سے پیش کردہ میوزک کو اپنی ویڈیو میں شامل کرسکتا ہے جبکہ وہ مرضی سے اپنی پسند کا گانا بھی لگا سکتا ہے۔
Instagram is working on Scenes, a TikTok-like video editing/remixing tool for Stories
Other users will be able to remix your "Scenes” if your account is public
You are given music, video speed, timer, AR Effect, etc to edit each clip
This feature is previously known as Clips pic.twitter.com/5y1DGACFis
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) November 12, 2019
انسٹاگرام ریلز استعمال کرنے والے صارفین بوم رنگ اور سپر زوم جیسی سہولیات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فیس بک انتظامیہ نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر اپنی موبائل ایپ لانے کا عندیہ دیا تھا، کمپنی کی جانب سے ’لاسو‘ نامی موبائل ایپلیکشن امریکا میں آزمائشی طور پر متعارف کرائی گئی جس کا تجربہ ناکام رہا۔