ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انسٹاگرام نے اہم فیچر ختم کر دیا، صارفین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کہا تھا کہ ’مستقبل پرائیویسی کا ہے‘، مگر اب اسی کمپنی نے اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی محفوظ میسجنگ فیچر ایسا تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے خاتمے کے بعد اب انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کے مطابق یہ تبدیلی گزشتہ روز سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے، اس لیے اسے برقرار رکھنا سود مند ثابت نہیں ہورہا تھا۔

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ’’لاکھوں اکاؤنٹس‘‘ ڈیلیٹ کر دیے

کمپنی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو لوگ اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ میسجنگ کرنا چاہتے ہیں، وہ آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں