تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں‌ متاثر

نیویارک: فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بند ہوگئی، ایک ماہ میں یہ مسئلہ دوسری بار پیش آیا۔

صارفین کے مطابق انہیں انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پہلے سے کھلی ہوئی ونڈو بھی آگے نہیں بڑھ رہی۔

اطلاع کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت دوسری ایپلیکشنز بدستور کام کررہی ہیں، انسٹاگرام کے ترجمان کی جانب سے سروس کی بندش پر تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے زیر ملکیت تمام ایپس کی سروس دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئی تھی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -