تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

انسٹاگرام صارفین کے لیے خوش خبری، اب ویڈیوز پر ڈالر ملیں گے

نیویارک:  فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو بھی کمپنی کی جانب سے جلد کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب، فیس بک کے بعد اب انسٹاگرام کے ذریعے بھی صارفین جلد کمائی کرسکیں گے کیونکہ کمپنی نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اپنی ایپ میں جلد ہی مونیٹائزیشن فیچر  شامل کرنے جارہا ہے جس کی ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔

انسٹاگرام پر منفرد ویڈیوز شیئر کرنے والے صارفین اور مقبول شخصیات کو ویوز کے حساب سے ڈالرز دیے جائیں گے۔ اس ضمن میں کمپنی صرف اُن ویڈیوز پر ہی پیسے فراہم کرے گی جو مواد بالکل علیحدہ ہوگا۔

کمپنی مواد بنانے والوں کے لیے نیا فیچر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات شامل ہو سکیں گے جن کے ذریعے سے وہ کمائی کر سکیں گے۔ انسٹاگرام کے  اس فیچر کی تصدیق فیس بک کے مینیجر ایلگسزینڈرو ووائکا اور خود انسٹاگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈم موسری نے بھی کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک اور یوٹیوب کی جانب سے ویوز کے حساب سے صارفین کو اشتہارات دیے جاتے ہیں جس سے حاصل ہونے والے رقم میں سے کچھ حصہ ویڈیو بنانے والے کو بھی دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -