اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس ! پرائیویٹ اسکولز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس میں اضافے کے بجائے قابل ذکر کمی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے آئندہ وفاقی بجٹ کے تناظر میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئینِ پاکستان کی روشنی میں شعبہ تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے اسٹیشنری اور کاغذ پر ٹیکسوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاسمیٹکس اور بیوٹی پراڈکٹس پر ٹیکس کم کرنا اور اسٹیشنری پر ٹیکس بڑھانا انتہائی قابلِ افسوس اور سمجھ سے باہر ہے۔

چیئرمین سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز حیدر علی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سالوں کے دوران نوٹ بکس، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کے والدین کے لیے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیشنری اور کاغذ کو ٹیکس نرمی کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی کیٹیگری میں شامل کیا جائے اور کتابوں کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ کو بھی نیوز پرنٹ (اخبار کے کاغذ) کی طرح ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے۔

سستی کتابوں کی چھپائی: کاغذ پر ڈیوٹی اور ٹیکس کم کرنے سے پبلشرز کے لیے مناسب قیمت پر کتابوں کی چھپائی ممکن ہو سکے گی، جبکہ کاپیوں اور نوٹ بکس کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی ٹیکس کٹوتی ناگزیر ہے۔ اس اقدام سے خود صوبائی حکومتوں کے درسی کتب چھاپنے کے اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔

ایسوسی ایشن نے ملک میں جاری تعلیمی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئینِ پاکستان کے تحت حکومتیں ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ اس وقت ملک میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچاسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس میں اضافے کے بجائے قابل ذکر کمی کی جائے، حیدر علیے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ایک قومی المیہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی تعلیمی بجٹ کو عالمی معیار کے مطابق رکھا جائے اور حکومتیں سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتابوں کے ساتھ ساتھ مفت نوٹ بکس اور اسٹیشنری بھی تقسیم کریں۔”

رہنماؤں نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ سے اپیل کی ہے کہ بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس میں اضافے کے بجائے قابلِ ذکر کمی کا اعلان کیا جائے تاکہ غریب کا بچہ بھی تعلیم حاصل کر سکے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں