The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی احساس پروگرام منصوبوں کےبروقت اجراکویقینی بنانےکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نے احساس پروگرام منصوبوں کےبروقت اجرا کو یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلاحی منصوبےسےمستفیدہو نے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کااجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی، وزیراقتصادی امور، مشیرخزانہ، مشیرتجارت، گورنراسٹیٹ بینک سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کےدوران حکومت کی اہم کامیابیوں اور پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کیلئےحکومتی تجاویزکاجائزہ لیاگیا جب کہ سک یونٹس کی بحالی کیلئےاقدامات پربھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کوترسیلات زرمیں اضافےسےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ترسیلات زرمیں گزشتہ 3سالوں میں شرح نموصفررہی اور اگلے 3 سال کےبعد ترسیلات زرمیں 9فیصداضافہ ہوا، یہ اضافہ برطانیہ،ملائیشیا،کینیڈااورآسٹریلیاسےہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مراعاتی تجاویزکوایک ہفتےمیں حتمی شکل دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، ترقیاتی منصوبوں پربروقت عملدرآمدسےمعاشی عمل تیزہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئےنوکریوں کےمواقع پیداہوں گے جب کہ منصوبوں میں پیشرفت سےوزیراعظم آفس کومسلسل آگاہ رکھاجائے اور کسی مشکل کو دورکرنےکیلئے وزیراعظم آفس سےرجوع کیاجائے۔

وزیر اعظم کو غیرسرکاری فلاحی تنظیم کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کھانےکی اشیامستحق افرادکو پہنچانےکےمنصوبےکوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر سرکاری تنظیم کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقدام حکومتی کی فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتاہے، حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام منصوبوں کےبروقت اجراکویقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلاحی منصوبےسےمستفیدہو نے چاہیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں