تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی آئی اے کے طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس فراہم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی سعد رفیق نے پی آئی اےکی برانڈنگ اور دورانِ سفر سہولیات مہیا کرنے کیلئے کام تیز کرنےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن میں وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایس ایف اور پی آئی اےحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اے ایس ایف کیلئے 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی جب کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید سہولیات اور سکیورٹی امور زیرِغور آئے۔

اجلاس میں پی آئی اے کی مختلف ایئرلائنز سے اصفہانی ہینگر کراچی کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلے کیے گئے۔ پی آئی اےکی برانڈنگ اور دوران سفر سہولیات مہیا کرنےکیلئےکام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس کی سہولت فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔ پی آئی اے کے کراچی، لاھور، پشاور پلانیٹیریمز کو جدیدبنانےکا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پائلٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی یقین دہانی کروائی۔ پی آئی اے انتظامیہ تمام ملازمین کونئےمنصوبوں کےبارے میں آگاہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں