جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

کےالیکٹرک کو بارشوں میں حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیپرا نے کےالیکٹرک کو بارشوں میں حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نیپرا  نے ہدایت کی ہے کہ کےالیکٹرک بارشوں میں حادثات کی روک تھام یقینی بنائے، حالیہ بارشوں میں گزشتہ بارشوں جیسے واقعات نہ ہوں، گزشتہ بارشوں میں 49افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیپراذرائع کے مطابق گزشتہ بارشوں میں19ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک تھی، کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پرکوئی جرمانہ نہیں کیا گیا تھا، ہلاکتوں کے بعد کےالیکٹرک کو بارشوں سے قبل ارتھنگ کی ہدایت کی تھی۔

کراچی میں کل طوفان اور سیلاب کا خطرہ

’کےالیکٹرک نے تاحال کھمبوں کی ارتھنگ مکمل نہیں کی، نیپرا نے تمام کھمبوں کی ارتھنگ کے بعد رپورٹ طلب کی تھی‘۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، تیز ہوائیں چلیں گی اور آندھی بھی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی شروع ہو جائے گی، کل شب سے شہر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو جائے گا اور اس کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ 2 دن تک جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں