تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

واٹس ایپ پر دو عورتوں‌ کی لڑائی عدالت تک پہنچ گئی

را س الخیمہ : ان دنوں اماراتی عدالت میں اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ زیر سماعت میں جس میں دو ساسیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیے والے الفاظ پر عدالت تک پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا کیس متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں دو ساسوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیے جانے والے نازیبا الفاظ پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نےاپنے بیٹے کی ساس کی جانب سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے اور نازیبا الفاظ بولنےکے خلاف عدالت سے تحفظ فراہم کرنے اوراپنی سمدھن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس پر عدالت نے مذکورہ خاتون کی سمدھن کو بھی طلب کرلیا۔

لڑکے کی ساس نے عدالت میں خود پر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا کہ غیر اخلاقی الفاظ اور دھمکی آمیز گفتگو کا آغاز میری بیٹی ساس نے کیا تھا اور میں نے ان کا جواب دے دیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق مدعیہ علیہ کے بیان پر شکایت کنندہ نے جواب دیا کہ پہل آپ نے کی تھی جس کے بعد دونوں خواتین میں دوران سماعت کی جھگڑا شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورٹ نے دونوں خواتین کے درمیان معاملات کو حل کروانے کی کوشش کی تاہم معاملہ اپنی جگہ برقرار رہا جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -