اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

آپریشن ردالفساد، دہشت گردوں کی سہولت کار 2 خواتین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ اور پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے 2 گروہ گرفتار کرلیے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت پاکستان رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ آپریشن کیا کیا جس کے نتیجے میں گروہ کو گرفتار کیا جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے قبضہ سے غیر قانونی ہتھیار، گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں، آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ قبضے میں لیا جانے والا اسلحہ دہشت گردی کے استعمال کے لیے سندھ اور پنجاب اسمگل ہونا تھا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، خودکش حملہ آوروں نے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر مستھرا چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی مگر فورسز کی بروقت جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سےسیکیورٹی فورسزکےدو جوان بھی  زخمی ہوئے۔ یاد رہے مستھرا چیک پوسٹ پاک افغان سرحدپر جروبی سے شمال مغرب میں دو کلومیٹرکےفاصلےپرواقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں