کراچی : شہرقائد میں حساس اداروں نے کارروائی کےدوران اسلحےکابڑاذخیرہ برآمد کرکےایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں حساس اداروں کی کارروائی کےدوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرکے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس حکام کےمطابق برآمدہونےوالے اسلحے میں سات رائفل،ایک عددنائن ایم ایم، آٹھ تیس بور پسٹل،ٹرپل ٹورائفل،جی تھری رائفل،ایس ایم جی اوربڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین شامل ہیں۔
پولیس نےکارروائی کےدوران ایک اہلکار ،سمیت اسٹیٹ ایجنٹ اور مالک مکان کو بھی گرفتار کرلیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پولیس اہلکار سیاسی جماعت کی سفارش پر بھرتی کیا گیا تھا،پولیس کےمطابق اسٹیٹ ایجنٹ اورمالک مکان کو بغیردستاویزات مکان دینے پرگرفتارکیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:منگھوپیرمقابلہ ہلاک 11 دشت گردوں میں سے 8 کی شناخت ہوگئی‘رینجرز
یاد رہےکہ دوروز قبل منگھوپیر میں ہلاک ہونے والے 11 میں سے 8 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی جبکہ بقیہ کی شناخت کے لیے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں،ہلاک ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار
واضح رہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد گزشتہ روزملک بھر میں کومبنگ آپریشن کےدوران 560 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتارکیاگیا۔